امریکا کا ضلع کچہری اسلام آباد میں خودکش دھماکے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی
امریکا کی جانب سے پاکستان کے ساتھ یکجہتی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا نے ضلع کچہری اسلام آباد میں خودکش دھماکے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ نے گھر پر فائرنگ کا ذمہ دار 333 گروپ کو قرار دے دیا
امریکی ناظم الامور کا بیان
امریکی سفارت خانے کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ضلع کچہری اسلام آباد میں خودکش دھماکے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو چندہ دینے والے میٹا، ایپل، گوگل، ٹیسلا اور ایمازون کو 1800 ارب ڈالر کا نقصان
دہشت گردی کے خلاف امریکا کی حمایت
انہوں نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ آج کے حملے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
زخمیوں کی صحت اور مذمت
نیٹلی بیکر نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ ہم اس حملے اور دہشت گردی کی ہر شکل کی سخت مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔
سماجی میڈیا پر اظہار خیال
The United States stands in solidarity with Pakistan in the struggle against terrorism. Our condolences to the families of those who lost their lives in today’s senseless attack. We wish a swift recovery to those injured. We condemn this attack and all forms of terrorism and…
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) November 11, 2025








