اسلام آباد میں خود کش حملے کے پیچھے افغانستان کا ہاتھ، اہم شواہد سامنے آگئے

اسلام آباد میں خودکش حملہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے خودکش حملے میں بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کھل کر سامنے آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

دھماکے کا وقت اور سماجی میڈیا پر پیشگی معلومات

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد دھماکہ لگ بھگ 12 بجکر 45 منٹ پر ہوا جبکہ افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صبح سویرے سے بازگشت سنائی دینے لگی تھی۔ صبح 6 بجکر 45 منٹ پر افغان طالبان سے منسلک ایکس اکاؤنٹ سے "coming soon Islamabad" جیسے ٹویٹس دیکھے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ہندوؤں کو جاری کردہ ویزے منسوخ نہیں ہوں گے، بھارت

دھمکی آمیز پیغامات کی خبر

اِسی طرح کے دھمکی آمیز پیغامات افغان ملٹری پریڈ کے موقع پر بھی کیے گئے جس میں لاہور پر افغان جھنڈا لہرانے اور اسلام آباد کو جلانے کی باتیں کی گئیں۔ افغان ٹویٹر ہینڈل “آماج نیوز” نے اپنی 2 نومبر کو کی جانے والی ٹویٹ میں بھی دھمکی آمیز پیغامات کو پوسٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش کرکٹ بورڈ کے سی ای او نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی

سیکیورٹی ذرائع کی معلومات

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان کے ایک اور ایکس اکاؤنٹ “خراسان العربی” کی طرف سے اسلام آباد دھماکے کے ساتھ ہی جاری ہونے والی ٹویٹ “بسم اللہ الرحمٰن الرحیم” افغان رجیم کے گھناؤنے عزائم کی عکاسی کرتی ہے۔ دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس اس امر کا واضح ثبوت ہیں کہ افغان طالبان رجیم اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا۔ یہ رجیم پاکستان میں کھلم کھلا دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

حملے کے نتائج

واضح رہے کہ اسلام آباد کچہری میں خود کش حملے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...