شکر ہے سب ماؤں کے لال گھروں کو لوٹ آئے،وزیراعلیٰ پنجاب کا کیڈٹ کالج وانا کے طلباء اور اساتذہ کی بحفاظت بازیابی پر اظہار تشکر
تشکر برائے بحفاظت بازیابی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کیڈٹ کالج وانا کے تمام طلباء اور اساتذہ کی بحفاظت بازیابی پر اظہار تشکر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں “چیف منسٹر انسولین” پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، لاہور سمیت 3 اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا
دہشت گردوں کی شکست
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ سب ماؤں کے لال بخیریت گھروں کو لوٹ آئے۔ بدبخت دہشت گردوں کے سامنے ڈٹ جانے والے سپاہیوں کو پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے۔
امید و اتحاد کا پیغام
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ دہشت گرد ناکام رہیں گے، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو چھپنے کے لئے جگہ نہیں ملے گی۔








