جنگلات میں دھڑکن لوٹ آئے گی، پنجاب ماحول دوست ایندھن کی طرف بڑھ رہا ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کوپ30 میں پاکستانی پویلین کی افتتاحی تقریب سے خطاب
موسمیاتی تبدیلی کی اہمیت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ موسموں کی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ اب ہر فیصلے کا مرکز اور محور بن چکا ہے۔ سموگ کے خاتمے کے لئے بجٹ 94 ارب سے بڑھا کر 123 ارب روپے کر دیا ہے۔ پنجاب میں جنگلات اب خاموش نہیں، جھیلیں اب ساکت نہیں، پنجاب کے جنگلات میں دھڑکن لوٹ آئے گی۔ پنجاب ماحول دوست ایندھن کی طرف بڑھ رہا ہے تاکہ کوڑے کے ہر ڈھیر کو ایندھن میں بدلنے کی طرف جایا جا سکے۔ پنجاب کلین ایئر اینڈ ای موبیلٹی ویژن کو پورے پنجاب میں پھیلایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی ہیکرز نے ٹرمپ کے مشیروں کی ای میلز لیک کرنے کی دھمکی دیدی
قابل عمل سسٹم کی تشکیل
برازیل کے شہر بیلم میں کوپ30 میں پاکستانی پویلین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب نے صرف نعرے نہیں لگائے بلکہ قابل عمل سسٹم وضع کیے ہیں۔ مختلف شہروں میں 10 بڑے آٹومیٹڈ ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم لارہے ہیں۔ کوڑے سے بھرے لینڈ فل سائیڈ کو سرسبز جنگل اور سولر پارک میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ 41 اضلاع میں ڈسٹرکٹ واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹیز قائم کی جا چکی ہیں۔ 66 شہروں میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور امریکہ کی سلامتی کیلئے مستقبل میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کریں گے: امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز
جانوروں اور پرندوں کی حفاظت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب وائلڈ لائف اینڈ بائیو ڈائیورسٹی پروگرام کے تحت 35 ہزار سے زائد پرندوں اور 700 جانوروں کو بچایا گیا ہے۔ 23 ریچھ انسانی قید سے بچا کر ریسکیو انکلوژر میں رکھے گئے ہیں۔ پنجاب میں جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا وائلڈ لائف ہسپتال زیر تعمیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ نندنی کشیپ ہٹ اینڈ رن کیس میں گرفتار
موسمیاتی تبدیلی کا خطرہ اور اس کا مقابلہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ انسانیت کی بقاء دریاؤں، ہوا اور آسمان کی بقاء سے منسلک ہے۔ اگر ایمزون دنیا کا گرین ہارٹ ہے تو انڈس ریور کا تاریخی سرمایہ ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کوئی پیشگوئی نہیں بلکہ زندہ جاوید حقیقت ہے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دس ممالک میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسافر بہت سے قریبی دیہاتوں سے آتے اور پنجاب کے مختلف علاقوں کا سفر کرتے، مقامی آڑھتی اپنا سامان اور فصلیں مختلف شہروں کو بھیجتے
سیلاب کی روک تھام کے لئے اقدامات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 2025ء میں پنجاب نے ایک خوفناک سیلاب کا سامنا کیا تھا، جس کے نتیجے میں تاریخی شفافیت کے ساتھ ریلیف چیک فراہم کیے گئے تھے۔ پنجاب حکومت نے 2.6 ملین افراد اور 2.1 ملین جانور کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں سالانہ بنیادوں پر 77 ہزار روپے اضافہ
سموگ کے خاتمے کے لئے انتظامات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سموگ نے صحت دشمن موسم کی شکل اختیار کی ہے۔ موسم سرما میں پنجاب کی فضاء آلودہ رہتی ہے۔ پنجاب نے سموگ کے خاتمے کے لئے 100 ایئرکوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن قائم کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی وطن واپسی کیس: حکومت وفد امریکا بھیجے گی، اٹارنی جنرل نے آگاہ کردیا
زرعی ترقی اور ماحول کی حفاظت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ایک نئی گرین اکانومی تخلیق پارہی ہے۔ پنجاب کے کھیتوں میں ای میکانائزیشن کا انقلاب جاری ہے، جہاں ٹیکنالوجی اور نئی امید نے ترقی کا سفر شروع کر دیا ہے۔
ماحولیاتی لیڈرشپ اور مستقبل کی راہیں
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب عالمی کاربن اکانومی میں داخل ہو رہا ہے اور ہر کچرے کا ڈھیر گرین پاور میں بدلے گا۔ یہ وہ دہائی ثابت ہونی چاہیے جب انسانیت فطرت کے ساتھ توازن قائم کرے اور سبز دلوں کا اتحاد بنائے۔








