پہلا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف
پاکستان کا شاندار آغاز
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 300 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ پاکستان ٹیم کے سلمان علی آغا کی ناقابل شکست سنچری، حسین طلعت کے 62 رنز اور محمد نواز کی 36 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کے باعث لنکن ٹائیگرز کو ایک اچھا ٹارگٹ دینے میں کامیاب رہی۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: تین ہفتے میں رنگت گورا کرنے کا دعویٰ اور 15 لاکھ روپے کا جرمانہ: ‘شارخ کے اشتہار نے مجھے یہ کریم خریدنے پر مجبور کردیا’
سلمان علی آغا کی شاندار اننگز
سلمان علی آغا نے شاندار 87 گیندوں پر 105 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، اس دوران انہوں نے 9 چوکے بھی لگائے۔ اس سے قبل، پاکستان کو ابتدا میں ہی سری لنکا کے ہاتھوں نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب اوپنر صائم ایوب 14 کے مجموعی اسکور پر 6 رنز بنانے کے بعد فرنینڈو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون جلوہ گر ہو گا
دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی
فخر زمان اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 54 رنز بنائے تاہم فخر زمان 68 کے مجموعی اسکور پر 32 رنز بنانے کے بعد ہسارنگا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں اسٹمپ ہوگئے۔
محمد رضوان بھی 5 رنز بنانے کے بعد 76 کے مجموعی اسکور پر ہسارنگا کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ بابر اعظم بھی زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکے اور 95 کے مجموعی اسکور پر 51 گیندوں پر 29 رنز بناکر ہسارنگا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی مبینہ گرفتاری کی افواہیں
سری لنکا کے باؤلر کا موثر کردار
سری لنکا کی جانب وانندو ہاسارنگا نے 3 جبکہ اسیتھا فرنینڈو اور مہیش ٹھیکشانہ نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
میچ کا اختتام
104 runs off the last 10 overs! After being behind at the 25-over mark, Pakistan have put up a competitive total thanks to a brilliant unbeaten century by Salman Ali Agha #PAKvSL pic.twitter.com/7KiJn2JaDF
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 11, 2025








