نابینا افراد سے مذاکرات کامیاب، حکومت پنجاب کا مالی ریلیف اور سماجی تحفظ کے جامع پیکیج کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں نابینا افراد کی فلاح و بہبود
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں محکمہ سوشل ویلفیئر نے نابینا افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ ترجمان محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر قواعد و ضوابط کے مطابق صوبے بھر کے 5 ہزار رجسٹرڈ نابینا افراد کو ماہانہ 12 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کے آئندہ ہفتے کا ستاروں کی روشنی میں کیسا گزرے گا؟
مظاہرین سے مذاکرات اور حکومتی اقدامات
ترجمان نے بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر نے سراپا احتجاج نابینا افراد کے نمائندگان کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کی ہدایت پر محکمہ کے سینئر افسران نے مظاہرین سے مذاکرات کیے، جبکہ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر طارق قریشی سمیت دیگر افسران نے نابینا افراد کے نمائندگان سے ملاقات کی۔
جاب کوٹہ کی مساوی نمائندگی
ترجمان کے مطابق 3 فیصد جاب کوٹہ میں افراد باہم معذوری کی تمام کیٹگریز کو مساوی نمائندگی دی گئی ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے نابینا افراد سمیت تمام معذور افراد کے لیے علیٰحدہ جاب کوٹہ بھی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ مزید برآں، تمام محکموں کو معذوری کوٹے پر فوری عملدرآمد کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے








