جوڈیشل کمپلیکس حملے میں 8 کلو تک بارودی مواد اور بال بیرنگز استعمال کئے گئے، آئی جی اسلام آباد
اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس حملے میں 8 کلو تک بارودی مواد اور بال بیرنگز استعمال کئے گئے، ایک موٹر سائیکل اور گاڑی کو مشکوک تصور کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اب تک کی سب سے بڑی خبر، پاکستان نے بھارتی طیارے گرائے، امریکہ نے بھی اعتراف کرلیا
حملے کی تفصیلات
آئی جی اسلام آباد کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس حملے میں 8 کلو تک بارودی مواد اور بال بیرنگز استعمال کئے گئے، ابھی تک جو شواہد اکٹھے کئے گئے اس کے مطابق حملہ آور ایک ہی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیوشن سینٹر کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، متعدد بچوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
تحقیقات کی پیش رفت
نجی ٹی وی سماء کے مطابق علی ناصر رضوی نے بتایا کہ حملہ آور کے ہینڈلر سے متعلق تصدیق کی جارہی ہے، ایک موٹر سائیکل اور گاڑی کو مشکوک تصور کیا جا رہا ہے، اے آئی کی مدد سے 92 فوٹیجز اکٹھی کی گئی ہیں۔
شواہد کا جائزہ
انہوں نے مزید کہا کہ کیمروں کی بیک ٹریکنگ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، فارنزک، سی ٹی ڈی، سیف سٹی، حساس ادارے شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں۔








