ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گرکر تباہ ہوگیا
ترکیہ کا فوجی طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ
استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری کا 42 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
حادثے کی تفصیلات
غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارہ آذربائیجان سے پرواز کرنے کے بعد جارجیا میں گر کر تباہ ہوا، حادثے کا شکار ہونیوالے طیارے کا ملبہ مل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی سپانسرڈ 4 دہشت گرد ہلاک
وزارت دفاع کی جانب سے معلومات
ترک وزارت دفاع کے مطابق کارگو طیارے میں عملے کے 20 ارکان سوار تھے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کا حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔
حادثے کا منظر
ترک فضائیہ کا C130 کارگو طیارہ گرنے کا لمحہ
یہ حادثہ تب پیش آیا جب طیارہ آذربائجان سے روانہ ہوا تھا اور واپس ترکیے جانے کے راستے میں Georgia‑آذربائیجان سرحد کے قریب کریش ہو گیا۔ pic.twitter.com/D5lRAYdku3
— RTEUrdu (@RTEUrdu) November 11, 2025








