پی ٹی آئی وفد کی گورنر ہاؤس پشاور آمد، فیصل کریم کنڈی کو امن جرگہ میں شرکت کی دعوت دی
پی ٹی آئی وفد کی گورنر ہاؤس پشاور آمد
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے گورنر ہاؤس پشاور کا دورہ کیا اور فیصل کریم کنڈی کو صوبائی اسمبلی میں ہونے والے امن جرگے میں شرکت کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا جوہری اڈا جہاں فوجیوں کے والدین کو داخلے کے لیے تین ماہ پہلے درخواست دینا لازمی ہے
وفد کی تفصیلات
وفد میں شامل افراد میں پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر رہنما، تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی اسمبلی اسپیکر بابر سلیم سواتی، صوبائی صدر جنید اکبر، صوبائی جنرل سیکرٹری اعلیٰ اصغر، اور قومی اور صوبائی اسمبلی کے دیگر ارکان شامل تھے۔
سوشل میڈیا پر خبریں
پاکستان تحریک انصاف وفد کا گورنر ہاؤس پشاور آمد ۔
پاکستان تحریک انصاف وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو کل بروز بدھ صوبائی اسمبلی میں ہونے والے آمن جرگے میں شرکت کی دعوت دی۔
وفد میں پی ٹی آئی مرکزی سینئر رہنما، تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر… pic.twitter.com/otSfFkUd48— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) November 11, 2025







