کراچی دھماکہ: تفتیشی حکام کو نئے اہم شواہد مل گئے
کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تحقیقات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جہاں تحقیقاتی حکام نے مزید اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم مقابلے، آرمی چیف کی بطور مہمان خصوصی شرکت
دہشتگرد کی شناخت
تفتیشی حکام کے مطابق دہشتگرد شاہ فہد نے 5 ستمبر کو گاڑی اپنے نام پر رجسٹرڈ کروائی۔ 3 دسمبر 2023 کو دہشتگرد فہد اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ کراچی آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی
ہوٹل میں قیام
تفتیشی حکام نے بتایا کہ دہشتگرد فہد نے 3 دسمبر 2023 کو 7 بجکر 49 منٹ پر ہوٹل میں انٹری کی، یہ 4 اکتوبر 2024 کو دوبارہ کراچی پہنچا۔ ہوٹل میں دہشتگرد نے 10 بجکر 47 منٹ پر بائیو میٹرک انٹری کی۔
یہ بھی پڑھیں: گھروں میں کام کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے میاں بیوی گرفتار
چیک آؤٹ اور قیام کی جگہ
تفتیشی حکام کے مطابق دھماکے کے روز دہشتگرد نے دوپہر 12 بجے ہوٹل سے چیک آؤٹ کیا، اور دونوں مرتبہ پریڈی کے علاقے میں دو ہوٹلوں میں قیام کیا۔
دھماکے کے نتائج
خیال رہے کہ گزشتہ رات کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں 2 غیرملکیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔








