کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی
دفعہ 144 میں توسیع
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق ہر قسم کے اجتماع، جلسے، جلوس، دھرنے اور احتجاج پر پابندی عائد ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس شام 6بجے ہوگا، 9نکاتی ایجنڈا جاری
پابندیاں اور قانونی کارروائی
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں 5 سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر مکمل پابندی رہے گی۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو فوری مقدمات درج کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
تاریخی پس منظر
واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 12 اکتوبر کو دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔ جس کی مدت میں آج ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی۔








