بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک
بنوں میں کامیاب کارروائی
بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اتحاد ٹاؤن کا عالمی سفر مزید مضبوط، لندن اور مانچسٹر میں کامیاب یوکے کنیکٹ ایونٹس کا انعقاد
دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع
’’جنگ‘‘ کے مطابق سی ٹی ڈی نے بنوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور فتنہ الخوارج کے 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حکومت میں دیگر جماعتوں کی قیادت جیلوں میں تھی اور آج وہ خود جیل میں ہیں، یہ ایک انتقامی تاثر ہے جو ملکی سیاست میں ابھر رہا ہے، مولانا فضل الرحمان
بہت سی ہتھیاروں کا برآمد ہونا
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک شدہ دہشت گردوں سے کلاشنکوف، پستول، ہینڈ گرینیڈ، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کے کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔
بھاگنے والے ساتھیوں کی تلاش
دہشت گردوں کے دیگر 2 ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے ہیں، جن سے متعلق سرچ آپریشن جاری ہے۔








