اسلام آباد دھماکہ قابل مذمت، دنیا تسلیم کرے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین تنویر احمد

تنویر احمد کا خودکش بم حملے کی مذمت

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں مقیم معروف پاکستانی نژاد بزنس مین تنویر احمد نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، جس کا نشانہ صرف ایک ملک نہیں بلکہ پوری انسانیت بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ستمبر 2025 میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کا حجم 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا

پاکستان کی کوششیں اور قربانیاں

تنویر احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان گزشتہ دو عشروں سے عالمی دہشت گردی کے خلاف سب سے آگے کی صف میں کھڑا ہے اور اس جنگ میں افواج پاکستان، پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے بے شمار قربانیاں دے کر دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستانی قوم امن کی علمبردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہوں میں 6 یا 10 فیصد اضافہ، کابینہ اجلاس سے اہم خبر سامنے آگئی

دہشت گردی اور عالمی ذمہ داری

تنویر احمد نے کہا کہ دنیا کو اب یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ دہشت گردی کسی مذہب، مسلک یا خطے کی پیداوار نہیں بلکہ یہ ان قوتوں کا ہتھیار ہے جو افراتفری اور انتشار پھیلانا چاہتی ہیں۔ ان کے بقول، دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہے، کوئی ایمان نہیں ہے، جو انسانیت کا خون بہائے، وہ انسان کہلانے کا بھی حقدار نہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو، کیونکہ یہ صرف ایک ملک نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن کا مقدمہ ہے۔

دہشت گردی کی لہر اور دعائیں

تنویر احمد نے کہا کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیچھے جو ہاتھ کارفرما ہیں، ان کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر متحد ہوکر اس چیلنج کا مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...