ایشیز سیریز سے قبل 2 آسٹریلوی فاسٹ بولرز کو انجری کا سامنا
آسٹریلوی فاسٹ بولرز کی انجری
سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیز سیریز سے چند دن قبل ہی 2 آسٹریلوی فاسٹ بولرز انجری کا شکار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے گیمر نے Temu کی بدولت اپنے گیمنگ سیٹ اپ کو نئی بلندی پر پہنچا دیا
جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ کی حالت
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ انجری کے خطرے سے دوچار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں: بلاول بھٹو
ایشیز سیریز کے خطرات
آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ 9 دن بعد ایشیز سیریز کا آغاز ہے تاہم اس صورتحال میں آسٹریلیا کو فاسٹ بولرز کی عدم دستیابی کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی آئی اے ای اے کے نمائندے کو ملک سے نکالنے کی دھمکی
متبادل بولرز کی ممکنہ شمولیت
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ کی غیر موجودگی میں فاسٹ بولر برینڈن ڈوجیٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کے دروازے کُھل سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ شہری کو برہنہ کرکے تشدد کرنے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 6 افراد گرفتار
فٹنس مسائل کی وضاحت
واضح رہے کہ دونوں فاسٹ بولرز کو سڈنی میں شیفلڈ شیلڈ میچ میں فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، دونوں فاسٹ بولر کھانے کے وقفے کے بعد فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے تھے۔
انجری کی تصدیق
بعد ازاں کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز نے تصدیق کی تھی کہ فاسٹ بولرز کا معائنہ جاری ہے۔








