27ویں آئینی ترمیم، نوازشریف کا بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ، ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے
سابق وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں شرکت
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں: اسحاق ڈار کا او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان
واضح رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی آج قومی اسمبلی سے منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں ہے۔ قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم پر گزشتہ روز سے بحث جاری ہے، جس کی آج منظوری کا قوی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور : قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے لیے 15 لاکھ ماحول دوست بیگ تیار
آئینی ترمیم اور عملی اقدامات
اس سلسلے میں آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط ہوتے ہی وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کیے جا سکتے ہیں۔
اجلاس کا وقت تبدیل
سینیٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق ایوان بالا کے اجلاس کا دن اور وقت بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اجلاس اب 12 نومبر شام 5 بجے ہوگا، جب کہ پہلے یہ 13 نومبر 2025 شام 4 بجے مقرر کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔








