ٹک ٹاکر سوزین خان کی ہیلووین پارٹی میں غیر اخلاقی حرکات، پولیس کا چھاپہ، 51 افراد گرفتار
پولیس کی کارروائی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلبرگ میں ٹک ٹاکر سوزین خان کی جانب سے منعقد کی گئی ہیلووین پارٹی پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 51 لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف: پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں دھاوا دشمن قوتوں کے حملے کی علامت
شراب اور چرس کی برآمدگی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد کی گئی، جبکہ موقع پر موجود تمام افراد کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے قومی سلامتی اور وار کورس کے وفد کا دورہ متحدہ عرب امارات
غیر قانونی تقریب
ترجمان پولیس نے بتایا کہ یہ تقریب غیر قانونی طور پر منعقد کی گئی تھی اور شراب نوشی سمیت غیر اخلاقی سرگرمیوں کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ٹرائل کورٹس میں گواہوں کے بیانات اردو میں لکھنے کا حکم
مقدمہ درج
پولیس نے بتایا کہ تقریب کی میزبان ٹک ٹاکر سوزین خان سمیت دیگر شریک افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
نوجوانوں کی بڑی تعداد
ذرائع کے مطابق پارٹی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی اور پولیس کو شور شرابے اور غیر اخلاقی حرکات کی شکایت پر کارروائی کرنا پڑی۔








