سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں بابر اعظم کا ایک ہاتھ سے شاندار کیچ
بابر اعظم کی شاندار فیلڈنگ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایاز بیٹر بابر اعظم نے اپنی عمدہ فیلڈنگ سے شائقین کو ناصرف حیران کر دیا بلکہ یہ بھی بتا دیا کہ ’کنگ از بیک‘ وہ بھی فل فارم میں۔
یہ بھی پڑھیں: زرداری دور میں مشرف کی معزولی کی بات پر کیانی نے کیا ردعمل دیا؟ فرحت اللہ بابر کا کتاب میں انکشاف
سری لنکا کے خلاف میچ کی تفصیلات
گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا، جس میں انہوں نے ایک ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑا۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل کیانی اور جنرل پاشا نے چیتے کو میدان میں اتارا تاکہ شیر اور ہاتھی کے معاہدے کو چیلنج کرکے انہیں فارغ کر دے: سہیل وڑائچ
شاندار کیچ کا لمحات
قومی کرکٹ ٹیم کے قابلِ اعتماد فیلڈرز میں شمار کیے جانے والے بابر اعظم نے سری لنکا کی اننگز کے 27ویں اوور میں شاندار کیچ لیا۔
ہوا کچھ یوں کہ بالر حارث رؤف نے آف سٹمپ کے باہر لینتھ بال کرائی جو تھوڑی سیدھی ہو گئی، تاہم سری لنکن کھلاڑی سدیرا سماراوکراما نے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، تو گیند ان کے بیٹ کے کنارے سے ٹکرائی، نتیجتاً وائیڈ سلپ پر کھڑے بابراعظم نے دائیں جانب ڈائیو لگاتے ہوئے ایک ہاتھ سے ناقابلِ یقین کیچ پکڑ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سماعتوں میں میڈیا اور فون لے جانے کی اجازت نہیں، کیوں اتنا خوف ہے کہ تصویر لیک ہو جائے گی؟ فواد چودھری
پاکستان کی کامیابی
بابراعظم کے اس شاندار کیچ نے پاکستان کو 300 رنز کے ہدف کے دفاع میں سری لنکا کو 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز پر محدود کرنے میں مدد فراہم کی.
???????????????????????????????? ???????????????????????????? ⚡@babarazam258, how did you pull this off?! ????
Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/CSIsvnNB01
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 11, 2025
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نوبل انعام کی سفارش کرنا غلط ہے: لیاقت بلوچ
پاکستان کا بیٹنگ کا کھیل
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے۔ سلمان علی آغا نے شاندار سنچری اسکور کی، جبکہ حسین طلعت نے تیز رفتار نصف سنچری بنائی۔
آغا 87 گیندوں پر 105 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جن میں 9 چوکے شامل تھے۔ حسین طلعت نے 63 گیندوں پر 62 رنز بنائے، جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
آل راؤنڈر کا شاندار اننگز
آخر میں آل راؤنڈر محمد نواز نے بھی 23 گیندوں پر ناقابلِ شکست 36 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا.








