اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
دھماکے کا مقدمہ درج
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی بھی رہنما ڈیل کیلئے مذاکرات نہ کرے: عمران خان
مقدمے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مقدمہ سرکاری مدعیت میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا، مقدمے میں قتل، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم کی دفعات شامل ہیں۔
واقعہ کی سنگینی
یادرہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کے خود کش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 36 افراد زخمی ہوگئے تھے۔








