کراچی، کار کی ٹکر لگنے سے سڑک پر گرنے والے موٹرسائیکل سوارفوڈ رائیڈر کو ٹرک نے روند دیا
تازہ ترین خبر
کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل کے قریب کار کی ٹکر سے سڑک پر گرنے والے آن لائن فوڈ رائیڈر کو ٹرک نے روند دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں لاپتہ ڈی ایس پی رفیق مینگل بخیریت واپس آ گئے
حادثے کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب ٹرک نے سڑک پر گرنے والے موٹرسائیکل سوار کو روندا جس کے نتیجے میں فوڈ ڈلیوری رائیڈر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضا کار جائے وقوعہ پہنچے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 20 سالہ بابر کے نام سے ہوئی۔
پولیس کارروائی
پولیس کے مطابق متوفی شخص کو کار نے ٹکر ماری جس کے بعد وہ سڑک پر گرا تو پیچھے سے آنے والے تیز رفتار سریہ بردار ٹرک نے اسے روند دیا۔ پولیس نے موقع سے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا جبکہ کار سوار وقوعہ سے فرار ہوگیا۔








