سندھ طاس معاہدہ؛ پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا نوٹس لے لیا
پاکستان کا بھارت کے خلاف ثالثی کارروائی پر ردعمل
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کے خلاف شروع کی گئی ثالثی کارروائی کے سلسلے میں ثالثی عدالت کے حالیہ فیصلے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے نے معاہدے کی عمومی تشریحات سے متعلق 8 اگست 2025 کو جاری کئے گئے عدالتی ایوارڈ کے بعض پہلوؤں پر مفید وضاحت فراہم کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کا کنگ فہد سکیورٹی کالج کا دورہ، اعلیٰ تعلیم کے جدید معیار کو سراہا
آرٹیکل 9 اور ضمیمہ ایف کے تحت کارروائیاں
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان نے اس فیصلے کے ساتھ جاری کیے گئے عدالتی طریقہ کار سے متعلق احکامات کا بھی نوٹس لیا ہے، جن میں واضح کیا گیا ہے کہ عدالت کارروائی کو مرحلہ وار انداز میں آگے بڑھائے گی اور ساتھ ہی آرٹیکل 9 اور ضمیمہ ایف کے تحت نیوٹرل ایکسپرٹ کے سامنے جاری کارروائیوں کو بھی مدنظر رکھے گی۔
PR No.3️⃣3️⃣3️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣
Clarifications Issued by the Court of Arbitration on Pakistan's Request in the context of the Indus Waters Treaty
⬇️https://t.co/YvjrppCiKN pic.twitter.com/T7qwXHQNUu
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) November 12, 2025
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سوالنامے کے جواب جمع نہیں کرائے، سماعت 13 نومبر تک ملتوی
بھارت کی غیر شمولیت کے باوجود کارروائیاں جاری
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیوٹرل ایکسپرٹ کی کارروائیاں بھارت کی درخواست پر شروع کی گئی تھیں اور ان کا اگلا مرحلہ 17 سے 21 نومبر 2025 تک ویانا میں منعقد ہوگا۔ تاہم بھارت نے ان کاروائیوں کی پیروی روک دی ہے، جس کے باوجود پاکستان نیک نیتی کے ساتھ نیوٹرل ایکسپرٹ کی کارروائیوں میں حصہ لے رہا ہے۔
نیوٹرل ایکسپرٹ کا وضاحت بیان
دفتر خارجہ کے مطابق نیوٹرل ایکسپرٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ بھارت کی عدم شمولیت کارروائی کے تسلسل میں کسی رکاوٹ کا باعث نہیں بنے گی، اور یہ عمل جاری رہے گا۔








