سہیل آفریدی کی زیرصدارت پختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس 14 نومبر کو طلب
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کابینہ اجلاس
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس طلب کرلیا گیا جس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گدھوں کی افزائش بڑھانے کے لیے چینی کمپنی نے سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کر دی
کابینہ اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ کابینہ کا اجلاس 14 نومبر کو طلب کیا گیا ہے جو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے منصب سنبھالنے کے بعد ان کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اجلاس ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: 70 سالہ بزرگ کو اغواء کر کے ایک کروڑ، دوراڈو گھڑیاں، دو آئی فون تاوان طلب کر لیا گیا
اجلاس میں شریک وزراء
سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس کے لیے 10 وزراء، ایک معاون خصوصی اور 2 مشیروں کو دعوت دی گئی ہے جبکہ اجلاس میں امن جرگے کے اعلامیہ کی باضابطہ منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششیں، جنید اکبر پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے
53 نکاتی ایجنڈا
کابینہ اجلاس کے لیے جاری کردہ 53 نکاتی ایجنڈے میں متعدد کلیدی امور شامل ہیں، ڈسٹرکٹ سیشن ججز کے لیے 25 سرکاری گاڑیاں تبدیل کرنے کی منظوری بھی اجلاس میں زیر غور آئے گی جبکہ سوات ایکسپریس وے کے ٹول پلازوں کے ٹیکس میں 20 فیصد اضافے کی سفارش بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زندگی کے کٹھن وقت، سرکاری ٹیکے اور رمضان بازار کے گھپلے
قراردادوں کی منظوری
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظور شدہ مختلف قراردادیں بھی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی تاکہ ان پر عملی اقدامات کا آغاز کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں نیم برہنہ مردوں کے ہجوم میں ننھی جولیا کے ساتھ اسرائیلی حراست میں کیا واقعہ پیش آیا؟
خصوصی منظوریوں کا امکان
ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا کے لیے وی آئی پی گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری بھی شامل ہے، اسی طرح یک کسان، ایک گائے کے منصوبے کی باضابطہ منظوری بھی اجلاس میں لی جائے گی تاکہ صوبے میں زراعت اور دیہی معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: سکول کی آؤٹ لک اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: وزیر تعلیم پنجاب
متاثرین کے لیے خصوصی فنڈز
اجلاس میں تیراہ اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لیے خصوصی فنڈز کے اجرا کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے جس سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے عمل میں تیزی لانے کی کوشش کی جائے گی۔
ہائی کورٹ کے لیے بلٹ پروف گاڑی
مزید برآں پشاور ہائی کورٹ کے ایک بنچ کے لیے بلٹ پروف گاڑی کی فراہمی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، کابینہ اجلاس میں مختلف محکموں کی کارکردگی رپورٹس بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صوبائی نظم و نسق اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار بڑھانے سے متعلق نئی ہدایات جاری کریں گے۔








