سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
سونے کی قیمت میں کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شارجہ میں پاکستانیوں کی PIS لیڈیز ونگ کا باضابطہ افتتاح ہوگیا
فی تولہ سونے کی نئی قیمت
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 4 لاکھ 34 ہزار 762 روپے تولہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے جنگ بندی کرنے پر انتہاپسند ہندووں نے اپنے سیکرٹری خارجہ کو غدار قرار دیدیا
10 گرام سونے کی قیمت
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کم ہوکر 372738 روپے ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ
اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہوکر 4124 ڈالر فی اونس ہے۔








