آئین کے آرٹیکل 6 کی کلاز 2 میں تبدیلی کا فیصلہ
تبدیلی کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئین کے آرٹیکل6 کی کلاز 2 میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پولیس نے مون سون بارش کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 6 کی کلاز 2 میں آئینی عدالت کے لفظ کا اضافہ کیا جائے گا۔ کلاز 2 کے تحت سنگین غداری کا عمل کسی بھی عدالت کے ذریعے جائز قرار نہیں دیا جا سکے گا۔
مزید تفصیلات
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آرٹیکل 6 کی کلاز 2 میں ہائیکورٹ، سپریم کورٹ کے ساتھ آئینی عدالت کے لفظ کا اضافہ کیا جائے گا۔ آرٹیکل 6 میں آئین معطل کرنے اور اس سے کھلواڑ کو سنگین غداری قرار دیا گیا ہے۔







