احمد حسن بوبک کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
نئی قانونی کارروائی
چیچہ وطنی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کارکن احمد حسن بوبک کے خلاف پییکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مفتی طارق مسعود کا پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کے بعد پرانا ویڈیو کلپ وائرل
مقدمے کی تفصیلات
احمد حسن بوبک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مقدمے کی ایف آئی آر شیئر کی۔ یہ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ ہڑپہ میں درج کیا گیا ہے۔ احمد حسن بوبک کے خلاف شرپسندی اور انتشار پھیلانے جیسے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
احمد حسن بوبک کا ردعمل
میرے اوپر PECA ACT کے تحت ایک اور جھوٹا لغو اور بے بنیاد بھونڈا مقدمہ پولیس نے اپنی مدعیت میں میرے آبائی گاؤں کے تھانہ ہڑپہ میں درج کر لیا ہے
"شرپسندی، انتشار پھیلانے جیسے جھوٹے ظالمانہ الزامات لگائے گئے ہیں"
یہ پرچے ہم اوورسیز کے عزم کو نہیں توڑ سکتے، ہم عمران خان کا ساتھ… pic.twitter.com/2I05ipJCt4
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) August 9, 2025








