عمران خان کہتا ہے تم جتنی مرضی ترامیم کر لو میں تمہارا مقابلہ کروں گا،شہریار آفریدی
شہریار آفریدی کا عزم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ آج مرد مجاہد عمران خان جس کا اللہ پر یقین ہے وہ کہتا ہے تم جتنی مرضی ترامیم کر لو میں تمہارا مقابلہ کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: جولائی میں غیر ملکی درآمدات میں 23 فیصد اضافہ، ایک ماہ میں 41 ارب 38 کروڑ روپے کے موبائل منگوائے گئے۔
قومی اسمبلی میں بیان
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہاکہ آج یہ لوگ ’’میں‘‘ میں مبتلا ہو چکے ہیں، ’’میں‘‘ کے بارے میں علامہ اقبال نے فرمایا جو ’’میں‘‘ میں پڑا اس نے شرک کیا، آج مرد مجاہد عمران خان جس کا اللہ پر یقین ہے وہ کہتا ہے تم جتنی مرضی ترامیم کر لو میں تمہارا مقابلہ کروں گا۔
قومی مفادات اور چیلنجز
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بڑی جماعتوں کو ڈلیوری کی سیاست پر یقین رکھنا ہوگا، یہ قوم پہلے دن سے تکلیفوں سے گزر رہی ہے، آج جلد بازی میں اپنی ذات کی حفاظت کیلئے قانون سازی کر رہے ہیں، یہ بھول گئے ہیں بڑے حکمران اور قومیں آئیں اور مٹ گئیں۔ حکمران طبقے نے ذاتی مفادات ملکی مفادات سے بڑھ کر سمجھ لئے ہیں، 26ویں ترمیم میں تین تین ارب ایک ایم این اے کو خریدنے کیلئے تھے، این ایف سی پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، بھارت افغانستان سے ملکر ہمیں غیرمستحکم کر رہا ہے۔








