افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں خیبرپختونخوا کے اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ کی افغانستان سے مذاکرات پر تجاویز
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں خیبرپختونخوا کے سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے۔ اگر افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں ہمیں شامل کیا جاتا ہے تو فائدہ ہو گا۔ افغانستان کے ساتھ جنگ آخری آپشن ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ سیل قائم، عوامی شکایات کے ازالے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی: وزیر اعلیٰ مریم نواز
امن جرگے میں خطاب
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات کو خیبرپختونخوا کی تمام سیاسی جماعتوں نے خوش آئند قرار دیا تھا۔ پاک افغان مذاکرات کے اثرات ڈائریکٹ خیبرپختونخوا پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ثقافتی ہم آہنگی
ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے لوگوں کا مذہب، زبان، ثقافت، روایات مشترکہ ہیں۔ اگر آپ خیبرپختونخوا کے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر مذاکرات میں استعمال کریں تو یہ مثبت نتائج دیں گے۔
جنگ کا آخری آپشن
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر ہم یہ بات کرتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم کسی کی طرفداری کر رہے ہیں۔ ہم پاکستانی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں امن ہو۔ جن ہمسایہ ملک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ان کو بگاڑا نہ جائے۔ اگر کسی چیز کا حل جنگ ہی ہے تو وہ آخری آپشن ہونا چاہئے۔
???? افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں خیبرپختونخوا کے اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے اگر افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں ہمیں شامل کیا جاتا ہے تو فائدہ ہو گا۔ افغانستان کے ساتھ جنگ آخری آپشن ہونا چاہیے۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی pic.twitter.com/OtaCEO6VCu— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) November 12, 2025








