دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی کمپرومائز نہیں کرے گا۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ بھارت اور افغان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ:انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
تازہ حملوں کی مذمت
عظمیٰ بخاری نے اسلام آباد کچہری اور وانا میں کیڈٹ کالج پر دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کسی طور پر وزارتِ اعلیٰ کے اہل نہیں رہے، اختیار ولی
پاک فوج کی کامیاب کاروائی
پاک فوج نے وانا کیڈٹ کالج میں کامیاب ریسکیو آپریشن سے سینکڑوں طلباء اور اساتذہ کی جانیں بچائیں۔ پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ پاکستان ایک ذمہ دار اور خود مختار ملک ہے، اور دوسر ممالک کی خود مختاری پر بھی یقین رکھتا ہے۔
پاک فوج کی طاقت
پاک فوج نے مئی میں اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو چند گھنٹوں میں دھول چٹائی۔ پاک فوج خود کو دنیا کی بہترین فوج ثابت کر چکی ہے، اور ارض پاک کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔








