دو دن کے وقفے کے بعد سونا ایک ہزار روپے سستا ہوگیا
سونے کی قیمت میں کمی
کراچی (آئی این پی) دو دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی معمولی کمی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اگلے لیول کے لیے بھی تیار، لیکن کیا واقعی نیوکلیئر باڈی کی میٹنگ بھی طلب کرلی؟ وزیردفاع نے واضح کردیا
مارکیٹ کی صورتحال
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، دو دن کی تیزی کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا پھر سستا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 6 ماہ میں اہداف حاصل نہ کرنے والے اداروں کو الٹی میٹم دیدیا
سونے کی قیمتیں
24 کیریٹ فی تولہ سونے کے دام 1000 روپے کم ہوکر 434762 روپے پر آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ، 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کمی سے 372738 روپے ہوگئی۔
چاندی کی قیمت
جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 81 روپے بڑھ کر 5434 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہوکر 4124 ڈالر پر آگیا ہے۔








