مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کی قومی اسمبلی آمد
نوازشریف کی قومی اسمبلی میں آمد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف قومی اسمبلی پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ایک جنگل کے غار سے روسی خاتون اور اس کی 2 بیٹیاں دریافت
استقبال کی تقریب
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے قائد نوازشریف کا استقبال کیا، وفاقی وزرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ ’متنازعہ‘ ویڈیو لیک ہوگئی
ملاقاتیں اور خوش آمدید
وزیراعظم شہبازشریف اور قائد نوازشریف ایوان میں پہنچ گئے۔ دونوں رہنماوں نے نشستوں پر جا کر اراکین سے مصافحہ کیا جبکہ مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر اپنے قائدین کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کونسے اہم قومی کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل نہ کر سکے؟
احترام اور شفقت
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے میاں نوازشریف کو سلام کیا اور میاں نوازشریف نے آصفہ بھٹو زرداری سے شفقت کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو کا مصافحہ
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میاں نوازشریف سے مصافحہ کیا۔








