مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی نے حکومتی آئینی ترامیم پر پارٹی پالیسی واضح کر دی
جے یو آئی کی حکومتی آئینی ترامیم پر پالیسی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی نے حکومتی آئینی ترامیم پر اپنی پارٹی پالیسی واضح کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
پارٹی پالیسی کا اظہار
ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی و سینٹ ترامیم کے خلاف ووٹ دیں گے۔ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والا رکن آئین کے آرٹیکل 63/A کے تحت نااہلی کا حقدار ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام 4روزہ امتحانات کا سلسلہ مکمل, کتنے امیدواروں نے حصہ لیا؟ جانیے.
مولانا فضل الرحمان کی ہدایت
مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ترمیم قوم و جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے۔ 27ویں ترمیم، اس کے اندر کوئی ترمیم، یا کوئی دیگر حکومتی ترمیم سب کی مخالفت کی جائے گی۔
جے یو آئی کا اہم اعلامیہ
جے یو آئی کا اہم اعلامیہ
قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمان کا ہدایت نامہ جاری
حکومتی آئینی ترامیم پر پارٹی پالیسی واضح کر دی
جے یو آئی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی و سینٹ ترامیم کے خلاف ووٹ دیں گے
پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والا رکن آئین کے آرٹیکل 63/A کے تحت… pic.twitter.com/qjjDV8MmfA— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) November 12, 2025








