سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترامیم پر شق وار منظوری کا عمل جاری
اسلام آباد میں آئینی ترمیم کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے، اراکین کھڑے ہو کر حمایت ظاہر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
وزیر قانون کی جانب سے تحریک پیش کی گئی
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کی جس کی حمایت میں 231 ووٹ آئے جبکہ تحریک کی مخالفت میں 4 ووٹ آئے۔ تحریک کے بعد اب قومی اسمبلی میں سپیکر ایاز صادق آئینی ترمیم کی شق وار منظوری اراکین سے لے رہے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں موجود رہنما
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف اور ن لیگ کے صدر نوازشریف بھی شریک ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی بھی کی گئی۔








