وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کردی
قومی اسمبلی کا اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے الیکشن جیتنے پر امریکہ چھوڑ کر جانے والا اداکار اب کہاں اور کس حال میں ہے؟
آئینی ترمیم کی تحریک
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کردی، جس کے بعد آئینی ترامیم پر شق وار ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ اقبالؒ کے فلسفے کو اپناتے ہوئے قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا: چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ
وزیر قانون کا بیان
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم نے 27ویں ترمیم کے خدوخال سامنے رکھ دیئے تھے، چیف جسٹس پاکستان سے متعلق ترامیم میں کچھ ابہام تھا، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ہی چیف جسٹس رہیں گے۔
اپوزیشن کا احتجاج
وزیر قانون نے کہا کہ اچکزئی کی باتوں کا جواب نہیں دوں گا۔
اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا بھی دیا۔








