چیونٹیوں کے خوف میں مبتلا خاتون نے ایسا قدم اٹھا لیا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
خاتون کی خودکشی کا افسوسناک واقعہ
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیونٹیوں کے خوف میں مبتلا خاتون نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی میں عالمی سطح پر لاہور سرفہرست
واقعہ کی تفصیلات
بھارتی ریاست تلنگانہ میں مائر میکوفوبیا (چیونٹیوں کے خوف) میں مبتلا خاتون نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ منیشا نے اسی خوف کے سبب اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
خودکشی کے حالات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ منیشا کی 2022 میں چندم سری کانت نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔ خودکشی کے روز، شوہر کے کام پر جانے کے بعد منیشا نے اپنی 3 سالہ بیٹی کو اپنے رشتے دار کے گھر یہ کہہ کر چھوڑا کہ وہ گھر کی صفائی کے بعد اسے لے جائے گی۔ جب شوہر گھر واپس آیا اور دروازہ کھٹکھٹایا تو اندر سے دروازہ بند تھا۔ پڑوسیوں کی مدد سے چندم سری کانت نے اپنے گھر کا دروازہ توڑا اور اپنی بیوی کو پھندے سے لٹکا ہوا پایا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب، خیبر پختونخوا میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے
خوف کا پس منظر
پولیس کا کہنا ہے کہ منیشا کو بچپن سے ہی مائیر میکوفوبیا لاحق تھا۔ موت سے قبل منیشا نے اپنے آبائی قصبے کے ایک اسپتال میں اس خوف سے نجات کے لیے کاؤنسلنگ سیشن بھی لیا تھا۔ شبہ ہے کہ منیشا نے گھر کی صفائی کرتے ہوئے چیونٹیوں کو دیکھ کر خوف سے خودکشی کر لی۔ خودکشی سے قبل منیشا نے اپنے شوہر کے لیے ایک نوٹ بھی لکھا، جس میں درج تھا، "میں ان چیونٹیوں کے ساتھ نہیں رہ سکتی، بچے کا خیال رکھنا اور اس کے لیے مانی ہوئی منتیں بھی پوری کرلینا"۔
تحقیقات کا آغاز
پولیس نے منیشا کی موت کا کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔








