سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد گھبراہٹ اور خوف کے دورے پڑتے تھے، فلم ساز فرح خان کا انکشاف
ثانیہ مرزا کی ذاتی زندگی کا انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی معروف کریوگرافر اور فلم ساز فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد گھبراہٹ اور خوف کے دورے پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بھارت کے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سے پاکستان کو کوئی فرق پڑ سکتا ہے؟
گفتگو کا پس منظر
ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے اپنی دوست اور فلم ساز فرح خان سے ان کے یوٹیوب شو "سرونگ اٹ اپ ود ثانیہ" میں گفتگو کی۔ 39 سالہ بھارتی ٹینس لیجنڈ ثانیہ مرزا نے اس موقع پر سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے اپنی علیحدگی پر بھی بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: کھڈیاں خاص: بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی
پینک اٹیکس کا سامنا
فرح خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اس گفتگو کے دوران خود محسوس کیا کہ ثانیہ اس مشکل وقت میں گھبراہٹ کے دوروں (پینک اٹیکس) کا شکار رہتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں انتشار رہے گا تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا:شاہد خاقان عباسی
طلاق کی خبریں
واضح رہے کہ جنوری 2024 میں سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شعیب ملک نے اپنی 14 سالہ ازدواجی زندگی کے خاتمے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت پر رافیل ڈیل میں کرپشن اور فراڈ کے الزامات کی دوبارہ گونج
مالی مشکلات کا تذکرہ
گفتگو کے دوران ثانیہ کے بارے میں یہ باتیں اس وقت شروع ہوئیں جب فرح خان نے اپنے ماضی پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح ان کے خاندان کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے والد کامران خان کی فلم باکس آفس پر ناکام ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات، عالمی جوہری ایجنسی نے اپنے معائینہ کاروں کو ایران سے نکال لیا
مشکلات کا سامنا
فرح کے مطابق، وہ اس وقت 5 سے 6 برس کی تھیں اور بہت ناز و نعم میں پلی لاڈلی اور ضدی بیٹی تھیں، جس کے بعد آنے والے وقت میں مشکل بھی دیکھی، اس کا ذمہ دار انڈسٹری کو نہیں ٹھہراتیں کیونکہ یہ ہر شعبے میں ہوتا ہے۔ اگر آپ ناکام ہیں تو لوگ آپ کے پاس نہیں آئیں گے۔
اکیلی ماں کی مشکلات
گفتگو نے اس وقت جذباتی رخ اختیار کیا جب ثانیہ نے سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کے بعد ایک اکیلی ماں کے طور پر درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی۔
فرح نے کہا کہ "آپ ایک سنگل مدر ہیں اور اس سے زیادہ کوئی مشکل کام نہیں ہوتا، ہم سب کا ایک سفر ہے اور ہمیں اسی میں سے بہتر راہیں تلاش کرنا ہوتی ہیں۔"








