وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر، اب کل ہوگا۔
اجلاس کی مؤخر ہونے کی خبر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اب کل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: شارجہ اکنامک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین حمد علی عبد اللہ المحمود سے خاور حسین کی ملاقات، تعاون کا یقین دلادیا
حملے کے بعد اجلاس کی طلبی
گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا، جس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال پر غور اور اہم فیصلوں کا امکان تھا۔ حکومت کی جانب سے کابینہ ارکان کو اجلاس کے لیے دستیاب رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
آئینی ترمیم کی توثیق
آج نیوز کےمطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس مؤخر کردیا گیا ہے جو اب کل ہوگا۔اجلاس میں وفاقی کابینہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بل میں شامل نئی ترامیم کی توثیق کرے گی۔








