Chief Minister Launches Transport Program for Women, 19 Colleges Receive Buses
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ٹرانسپورٹ پروگرام کا افتتاح
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گرلز کالجز کیلئے چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام فار ویمن کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ نے ٹرانسپورٹ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے طالبات کو پاس بلا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کو سونم کیساتھ رومانوی سین کیلئے 5 ماہ تک منانا، لیکن اداکار کی کیا تھی رائے؟ جانئے!
بسوں کی فراہمی
چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت 19 ویمن کالجز کو بسیں دیدی گئیں۔ وزیر اعلیٰ نے بسوں کی چابیاں خواتین کالجز کے پرنسپلز کے حوالے کیں۔ اس دوران، وزیر اعلیٰ نے خواتین کالجز کی بسوں کا معائنہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری کی ضمانتیں مسترد
آئندہ کے مراحل
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب کے 76 کالجز کو 3 مراحل میں بسیں فراہم کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں ٹرانسپورٹ سے محروم 19 تحصیلوں کو بسیں دی گئی ہیں جن میں بھکر، سیالکوٹ، چنیوٹ، کمالیہ، حاصل پور، ملکوال، فیروز والا، شور کوٹ، جتوئی، فتح جنگ اور حسن ابدال کے گرلز کالجز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، کوٹ مومن، جلال پور پیر والا، کلر سیداں، پنڈی گھیب، منچن آباد، اور شرقپور کے گرلز کالجز کو بھی بسیں مل گئی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں نوشہرہ ورکاں، دینہ، یزمان، پنڈی بھٹیاں، لالیاں، بھوانہ، کوٹ ادو، ٹیکسلا، سرائے عالمگیر، اور پیلاں کے گرلز کالجز کو بسیں ملیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے سنگجانی میں قیدی وینز پر حملہ ڈرامہ قرار دے دیا
مزید بسوں کی منصوبہ بندی
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ علامہ اقبال ٹاؤن لاہور، عیسیٰ خیل، رائے ونڈ اور سوہاوہ کے گرلز کالجز کو بھی فروری 2025 تک بسیں مل جائیں گی۔ مارچ اپریل 2025 تک تیسرے مرحلے میں مزید 22 بسیں اور 32 کوچز 35 تحصیلوں کو فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان
طالبات سے ملاقات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ویمن کالجز کی طالبات سے ملاقات کی اور طالبات نے گلدستہ پیش کیا۔
موجودہ حکام
اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔