سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر جانے کی درخواست، وزیرداخلہ محسن نقوی کی یقین دہانی پر فیصلہ واپس
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی دورہ پاکستان ادھورا چھوڑنے کی درخواست
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کی درخواست کردی ہے تاہم وزیر داخلہ محسن نقوی کی یقین دہانی کے بعد ٹیم نے سیریز جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ سکسز، پاکستان کے خلاف بھارت ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کے تحت 2 رنز سے جیت گیا
سیکیورٹی کی ضمانت
سما ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ نے سری لنکن ہائی کمشنر اور ٹیم منیجر سے ملاقات کی، جس میں سری لنکن کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دی گئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی ٹیموں کی سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی: اپوزیشن کے 26 ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز
کھلاڑیوں کی ہدایت
ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دورہ پاکستان مکمل کریں، بصورتِ دیگر وطن واپس جانے والے کھلاڑیوں پر دو سال کی پابندی عائد کی جائے گی۔
Upcoming Matches
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ٹرائی سیریز بھی شیڈول ہے۔








