27ویں آئینی ترمیم، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کس رکن نے ووٹ نہیں دیا؟
اسلام آباد میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری
ڈیلی پاکستان آن لائن - 27ویں آئینی ترمیم میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ایک ایک رکن قومی اسمبلی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری کے وارنٹ گرفتاری جاری
منظوری کی تفصیلات
قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کرلی گئی، ترمیم کے حق میں 234 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں چار ووٹ آئے۔ اس سے پہلے ایوان نے ترمیم کی شق وار منظوری دی، جس میں جے یو آئی ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ پی ٹی آئی کا ایوان سے واک آؤٹ ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اراکین
24نیوز کے مطابق ن لیگ کے حمزہ شہباز اور پیپلزپارٹی کی شگفتہ جمانی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا، جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔








