لاہور میٹرو بس سروس کا 12 سال بعد کرایہ وصولی کا نظام تبدیل، ٹوکن کی جگہ پرچی دی جائے گی
لاہور میٹرو بس سروس میں نئی تبدیلی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی لاہور میٹرو بس سروس میں 12 سال بعد کرایہ وصولی کے نظام میں تبدیلی کر دی گئی۔ اب ٹوکن سسٹم ختم کر کے اس کی جگہ نیا "پرچی سسٹم" نافذ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کی خیبرپختونخوا کی طرف سے 2 فیصد ٹیکس لگانےکی مخالفت
نیا ٹکٹنگ نظام
لاہور نیوز کے مطابق مسافروں کو اب ٹکٹ باکس سے ٹوکن کے بجائے پرچی دی جائے گی اور اس پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے خودکار گیٹس خود بخود کھلیں گے۔ لاہور کے تمام شاہدرہ تا گجومتہ اسٹیشنز پر خودکار گیٹس فعال کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ پریتی زنٹا معروف کھلاڑی گلین میکسویل کے ساتھ شادی نہ کرنے کے سوال پر غضبناک ہوگئیں
جدید خودکار سسٹم
نیا نظام لاہور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے متعارف کرایا ہے، جس کے تحت میٹرو بس میں کرایہ وصولی جدید خودکار سسٹم سے منسلک ہو گئی ہے۔
اگلے مراحل
ترجمان ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق اگلے مرحلے میں سسٹم کو "ٹی کیش کارڈ" سے منسلک کیا جائے گا تاکہ میٹرو بس کے تمام لین دین بتدریج ٹی کیش کارڈ پر منتقل کئے جا سکیں۔ یہ اقدام مسافروں کیلئے آسانی، تیز رفتاری اور شفافیت کو یقینی بنائے گا。








