جب بھی میں سرد راتوں کو لحاف اٹھانے جاتی ہوں۔۔۔
سرد راتوں کی یادیں
میں جب بھی سرد راتوں کو
لحاف اٹھانے جاتی ہوں
تو دل کے ایک گوشے میں
وہ بچے یاد آتے ہیں
جو سخت سردی کے راتوں میں
گرم کمبل سے عاری سب
وہ اپنے ماں کے دامن میں
پناہ سردی سے لیتے ہیں
یہ بھی پڑھیں: قائم مقام امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کا پی ڈی ایم اے پنجاب ہیڈ آفس کا دورہ، ریلیف کمشنر کی بریفنگ
یادگار لمحات
وہ ان کے یخ ہاتھوں کی
نیلاہٹ سامنے آتی ہے
میں دھیرے سے لحاف رکھ کر
اسی میں چہرہ ڈھانپ کر
وہ آنسو صاف کرتی ہوں
جو ان کے دکھ پہ بہتے ہیں
بچوں کا احساس
وہ بچے یاد آتے ہیں
بہت ہی یاد آتے ہیں








