وزیردفاع خواجہ آصف کا افغان نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر کے بیان پر ردعمل آ گیا
وزیر دفاع کا ردعمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیردفاع خواجہ آصف کا افغان نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر کے بیان پر ردعمل آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں گھریلو جھگڑے پر ملزم نے فائرنگ کر کے والد اور بیوی کو قتل کردیا
افغانستان کا اندرونی معاملہ
تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے افغان نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افغانستان کا اپنا اندرونی معاملہ ہے۔ اُنہیں جہاں سے سستی راہداری ملے گی وہ وہاں چلے جائیں گے، ہمارے لیے یہ ریلیف ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا یوم شہادت حضرت علیؓ پر جلوس و مجالس کی تکمیل تک نگرانی جاری رکھنے کا حکم
پاکستان کو معاشی نقصان نہیں
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جتنا مال کراچی پورٹ سے افغانستان کے لیے بُک ہوتا ہے، وہ سارا پاکستان آجاتا ہے، اگر افغانستان والے ایران، ترکی، ترکمانستان یا بھارت سے مال منگوانا چاہتے ہیں تو ضرور منگوائیں، اللہ کے کرم سے اس میں ہمیں کوئی معاشی نقصان نہیں ہے۔
دہشت گردی کا خاتمہ
پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے، افغانستان ایسا فیصلہ کرتا ہے تو ان کی پاکستان میں آنے جانے کی ٹریفک کم ہوجائے گی۔ آمدو رفت کم ہوگی تو تجارت کے روپ میں یا کسی بھی طرح جو دہشت گردی پاکستان میں پھیلتی ہے، وہ کم ہو جائے گی اور پاکستان کے لیے بارڈر منیجمنٹ بھی بہتر ہوجائے گی۔ یہ تو بلیسنگ اِن ڈسگائز ہے کہ وہ کوئی اور راستے ڈھونڈ رہے ہیں۔ افغانستان ایسا فیصلہ کرتا ہے تو اس سے پاکستان کا فائدہ ہی ہوگا، کوئی نقصان نہیں ہوگا۔








