محسن نقوی نے پاکستان اور سری لنکا کی سیریز ری شیڈول کرنے کا اعلان کردیا
محسن نقوی کا سری لنکا کے دورے کا شکریہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورہ پاکستان جاری رکھنے پر سری لنکا کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1965ء کی جنگ شروع ہوئی اور صحرائی علاقے میں بھی شدید لڑائی ہوئی، جسکی وجہ سے ریلوے لائن مکمل بند ہوگئی اور ایسی بند ہوئی کہ پھر کھلی ہی نہیں
سیریز کا ری شیڈول
محسن نقوی نے سیریز ری شیڈول کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا، "سری لنکن ٹیم کے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے کے فیصلے پر شکر گزار ہیں، یہ فیصلہ کھیل کے جذبے اور یکجہتی کی روشن مثال ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ میچز 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
دھماکے کے اثرات
واضح رہے کہ اسلام آباد دھماکے کے بعد سری لنکا کے کھلاڑیوں نے وطن واپس جانے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس کی وجہ سے باہمی سیریز اور اس کے بعد کی ٹرائی سیریز خطرے میں پڑ گئی تھی۔ تاہم اب سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سیریز جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔







