ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج کا دن تھوڑی سی بہتری لے کر آیا ہے۔ اللہ کا نام لے کر جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور جس بھی خطرات کا سامنا ہے وہ اب دور ہوں گے。
یہ بھی پڑھیں: Former Indian Cricketer’s Mother’s Brutal Murder Uncovered
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
مالی طور پراب بحکم اللہ تیزی سے بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ ان دنوں آپ کو کسی جانب سے بڑا فائدہ حاصل ہونے کا امکان ہے۔ قرض وغیرہ بھی ادا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجابی کو صحیح سے نہیں جانتی، صرف گالیاں آتی ہیں، زارا نور عباس
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ان دنوں خاموشی سے سارے حالات کا جائزہ لے کر چلیں، جلد بازی نقصان دہ ہو سکتی ہے اور آپ کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ پہلے ہی مخالفت بڑی شدید چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید پر چارج شیٹ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، پی ٹی آئی کا رد عمل
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج اچھا اور روحانی حوالے سے مددگار دن ہے۔ آپ کو کسی نہ کسی طرف سے انشاءاللہ فائدہ ملے گا۔ وہ مالی بھی ہوگا اور روحانی بھی بہرحال ٹینشن فری دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نجم سیٹھی نے ایشیاء کپ کے معاملے پر محسن نقوی سے ملاقات کی اندرونی کہانی بیان کر دی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو باربار کہا جا رہا ہے کہ اپنے دل اور جذبات کو لگام ڈالیں تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچ سکیں، مگر آپ ابھی شاہد حالات کی نزاکت نہیں سمجھ رہے توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی بقا کے لیے ہم سب ایک پیج پر ہیں، حکومت اور اپوزیشن مل کر بھارت کو جواب دیں: حافظ نعیم الرحمان
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جائز اور ناجائز میں فرق کرنا سیکھیں ورنہ کسی دن بہت بڑے نقصان سے دوچار ہوں گے۔ ان دنوں مخالفین بھی سرگرم عمل ہو گئے ہیں اور مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا قصور میں ٹرک کی ٹکر سے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا صدقہ دیں۔ آنکھ، کان، پٹھوں کے امراض تنگ کر سکتے ہیں اور خواتین کو بھی اپنا خاص خیال رکھنا ہوگا جو لوگ آج خاموش رہیں گے کافی بچ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو خط لکھ دیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کس طرف جا رہے ہیں، اپنے قبلے کا درست نہیں کرلیں۔ اس طرح تو بڑا نقصان ہو جائے گا اور آپ کے لئے مشکلات کھڑی ہو سکتی ہیں۔ اس وقت دشمن بھی حاوی ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ذہنی طور پر تباہ ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ سے ان کیلئے بحالی پروگرام شروع کرنے کی درخواست کی جا سکتی ہے : فواد چوہدری
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
بار بار اپنی پوزیشن تبدیل نہ کریں ورنہ بہت مہنگا پڑے گا ان دنوں آپ کو اپنے گھر پر بھی اور اولاد پر بھی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ اس میں لاپرواہی نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اب وقت نے نئی کروٹ لی ہے۔ اس میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے۔ آپ کو چاہیے کہ تھوڑی سی توجہ دے کر اپنے لئے کوئی فائدہ اٹھا لیں۔ آپ کو قسمت بار بار موقع نہیں دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ سے بھی بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندی لگوائیں گے: بلاول بھٹو
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی مسئلے میں تھے انشاءاللہ اب وہ آزاد ہوں گے اور مقدمے انکوائری وغیرہ سے نجات ملے گی۔ اس وقت مال خانہ کھلا ہے انشاءاللہ بڑا فائدہ مل سکتا ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جس بھی طرف سے رکاوٹوں کا سلسلہ جاری تھا انشاءاللہ وہ فوری طور پر رک جائے گا اور تیزی سے وہ راستہ دکھائی دے گا جس پر چل کر آگے سفر کرنا اب آسان ہوگا۔








