مجھے گرفتار کیا گیا تو سینیٹر عرفان صدیقی میرے بچوں کے لیے کھانا لایا کرتے تھے، سینیٹر فلک ناز چترالی

سینیٹر فلک ناز چترالی کی یادیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر فلک ناز چترالی کا کہنا ہے کہ جب انہیں گرفتار کیا گیا تو سینیٹر عرفان صدیقی ان کے بچوں کیلئے کھانا لایا کرتے تھے۔ واضح رہے کہ سینیٹر فلک ناز چترالی کو 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فلک ناز چترالی نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے والد کے انتقال کے بعد سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال سے انہیں صدمہ پہنچا۔

انسانی ہمدردی کی مثال

انہوں نے مزید بتایا کہ جب انہیں گرفتار کیا گیا تو عرفان صدیقی نے سب سے پہلے ان کے بچوں کے ساتھ رابطہ کیا۔ وہ جب تک جیل میں تھیں، عرفان صدیقی خود ان کے بچوں کے لیے ناشتہ اور کھانا لے کر آتے تھے اور بچوں کو تسلی دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کی ماں جیل میں ہیں تو میں آپ کا انکل ہوں، ادھر موجود ہوں، آپ کو جس چیز کی بھی ضرورت ہو آپ مجھے بتائیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...