اداکار گودندا کی حالت بہتر، ہسپتال سے ڈسچارج
گووندا کی صحت میں بہتری
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا کو اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم، فیلڈ مارشل کو آرٹیکل 248 کے تحت قانونی استثنیٰ دے دیا گیا۔
طبیعت خراب ہونے کی وجوہات
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ گووندا گزشتہ شب اپنے گھر میں اچانک بے ہوش ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ممبئی کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے جن کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور کے کرکٹرمحمد شہریار کو پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 35 فیصد جرمانہ
دوست کا بیان
گووندا کے قریبی دوست اور قانونی مشیر للت بندل نے بتایا کہ اداکار کی طبیعت میں اب بہتری آچکی ہے۔ ان کے مطابق گووندا کا اچانک بے ہوش ہونا دراصل زیادہ جسمانی مشقت اور تھکن کی وجہ سے ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد
ڈسچارج کے بعد ایک بیان
اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد گووندا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ “میں بالکل ٹھیک ہوں، بس زیادہ ایکسرسائز کرنے سے تھکن ہوگئی تھی۔ یوگا اچھا ہے، مگر ہیوی ایکسرسائز میرے لیے ذرا مشکل ہوگئی۔ میں صرف خود کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن لگتا ہے کہ یوگا ہی میرے لیے بہترین ہے۔”
آئندہ کی منصوبہ بندی
دوست للت بندل کے مطابق گووندا کا شیڈول پچھلے کچھ دنوں سے بہت سخت تھا، جس کے باعث وہ انتہائی تھکن کا شکار ہو گئے۔ ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام، مناسب خوراک اور یوگا پر واپسی کا مشورہ دیا ہے۔ اداکار اب اپنے گھر پر ہیں اور بہتر محسوس کر رہے ہیں۔








