27 ویں آئینی ترمیم کا نیا متن آج سینٹ سے منظور کرایا جائے گا
27 ویں آئینی ترمیم کا نیا متن
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) 27 ویں آئینی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کے لیے بھیجا جائے گا، جس کے لیے سینیٹ کا اجلاس 11 بجے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیشگوئی
وفاقی کابینہ کا اجلاس
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج دوپہر کو طلب کیا گیا ہے جس میں کابینہ آئینی ترامیم کی روشنی میں قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عورت کو اتنا خود مختار بنانا چاہیئے کہ وہ مرد کے چلے جانے کے بعد بھی زندگی گزار سکے:احسن خان
قومی اسمبلی میں منظور شدہ ترمیم
27 ویں آئینی ترمیم کل قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے منظور کی گئی، اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ: پاکستانی کرکٹرز نے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرالی
ارکان کی تعداد
27 ویں ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کے پاس درکار 224 سے زیادہ 234 ارکان موجود تھے، تاہم جے یو آئی (ف) نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، S-400 میزائل لانچر کے سامنے فوٹو سیشن
نئی ترامیم کی تفصیلات
قومی اسمبلی میں 27 ویں ترمیم میں 8 نئی ترامیم شامل کی گئی ہیں، حکومت نے تجاویز پر آرٹیکل 6 کی کلاز 2 میں تبدیلی کردی، کلاز 2 کے تحت سنگین غداری کا عمل کسی بھی عدالت کے ذریعے جائز قرار نہیں دیا جاسکے گا۔ آرٹیکل 6 کی کلاز 2 میں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ساتھ آئینی عدالت کے لفظ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس کی حیثیت
موجودہ چیف جسٹس کو عہدے کی مدت پوری ہونے تک چیف جسٹس پاکستان کہا جائے گا، اس کے بعد چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت میں سے سینئر ترین جج چیف جسٹس پاکستان ہو گا.








