شکارپور: گھر پر راکٹ لانچر سے حملہ، باپ اور 2 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق

شکارپور میں خوفناک واقعہ

شکارپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شکارپور میں گھر پر راکٹ لانچر سے حملہ کرکے 5 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔

حملے کا پس منظر

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شکارپور کے نواحی علاقے ٹاؤن چک کے قریب گوٹھ بیچانجی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، بڈانی قبیلے کے مسلح افراد نے شر قبیلے کے ایک گھر پر حملہ کیا۔

حملے کی تفصیلات

حملہ آوروں نے گھر کو گھیرے میں لینے کے بعد راکٹ لانچر فائر کیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا مالک عبدالخالق شر، اس کے دو بیٹے خالد شر اور راجا شر، بھائی عبدالستار شر اور مہمان عبدالجبار شر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد کی صورت حال

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

تحقیقات اور کارروائیاں

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ لاشیں ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے جبکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...