اسلام آباد: ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ
سکیورٹی میں اضافہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ پولیس نے ناران میں ہائیکنگ کے دوران راستہ بھٹکنے والی جرمن سیاح خاتون کو بحفاظت ڈھونڈ لیا
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ناصر جاوید رانا اور محمد یار گوندل، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی امیگریشن پاکستان کے لیے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے: محسن نقوی
نئے سیکیورٹی اقدامات
اجلاس میں کمپلیکس کے داخلی دروازے پر واک تھرو گیٹ کے ساتھ سکینرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سائلین کے سامان کو سکینرز سے سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ساتھ لے جانے کی اجازت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال نئے خطرناک موڑ پر پہنچ گئی، خلیجی ممالک کس شدید بحران کا شکار ہو سکتے ہیں؟ ماہرین نے خبردار کر دیا
ایکسٹرا سیکیورٹی تدابیر
اجلاس میں انٹری گیٹ کے ساتھ زگ زیگ گرل لگانے کا فیصلہ کیا گیا اور ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
ترجیحی تربیت
ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے وکلاء کو ٹریننگ اور فرضی مشق کروائی جائے گی، داخلی دروازے پر سپیشل برانچ کے اہلکار سرچنگ کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔
ایمرجنسی خدمات
اجلاس میں ایک ایمبولینس کمپلیکس کے باہر مستقل کھڑی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مزید یہ کہ کمپلیکس کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کے موبائل فون کے غیرضروری استعمال پر پابندی ہو گی.








