دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے: مزمل اسلم
خیبر پختونخوا حکومت کا دہشت گردی کے خلاف عزم
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی ڈپریشن کا شکار ہوچکے ہیں، عظمیٰ بخاری
پراونشل ایکشن پلان کی اہمیت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے پراونشل ایکشن پلان بنایا ہے، ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر ہیں لیکن سیاسی غلط فہمیاں پیدا کر دی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے بیان کے بعد روسی ردِعمل: 728 ڈرونز کے ساتھ یوکرین پر سب سے بڑا فضائی حملہ کردیا
پولیس کے خرچ اور وسائل
مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے میں کے پی حکومت تعاون کر رہی ہے، پولیس کو 7 ارب روپے جاری کیے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں بھی اسی لیے آئیں کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ہلکی سے درمیانی بارش کی نوید سنا دی
عوام کے نقصانات کا ازالہ
انہوں نے کہا کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں عوام کے نقصانات کا ازالہ کے پی حکومت پورا کر رہی ہے، اگر کہا جارہا ہے کہ کے پی حکومت سپورٹ نہیں کر رہی تو یہ غلط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عامر خان اپنی گرل فرینڈ اور بیٹے کے ہمراہ سابقہ اہلیہ سے ملنے پہنچ گئے
افغان مہاجرین کی باعزت واپسی
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے افغان مہاجرین کو واپس جانا ہے، حکومت افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتی ہے، پاکستان سے اب تک جتنے مہاجرین گئے اس میں سے 80 فیصد کے پی سے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا سنرجی یونیورسٹی دبئی کا دورہ، مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کا خاکہ پیش
وفاقی حکومت کا تعاون
مشیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایک روپے کا تعاون بھی نہیں کیا، مہاجرین کی واپسی کے اخراجات کے پی حکومت نے دیئے، دیگر صوبوں سے یہاں مہاجرین کے آنے کے مسئلے کو قانون نافذ کرنے والے ادارے دیکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم 2 تہائی اکثریت سے منظور
آئی ڈی پیز کی مالی امداد
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ اور محکمہ داخلہ مل کر کام کر رہے ہیں، وفاقی حکومت نے آئی ڈی پیز کے پیسے بھی روکے ہوئے ہیں، آئی ڈی پیز کو مہینے کے 40 کروڑ روپے ہم دے رہے ہیں، باجوڑ اور دیگر علاقوں سے بے گھر افراد کو ساڑھے تین ارب روپے ادا کیے گئے، وفاق خیبر پختونخوا کا مقروض ہے۔
این ایف سی کے مسئلے پر توجہ
انہوں نے مزید کہا کہ اے ڈی پی کی 4 ماہ میں دو اقساط آجانی چاہیے تھیں لیکن ایک روپے نہیں دیا، ہماری یہی جنگ ہے کہ ضم اضلاع کو این ایف سی میں شامل کیا جائے، پہلے چار ماہ میں این ایف سی 65 ارب روپے کم آئے ہیں، وفاق سے 40 ارب روپے ڈیولپمنٹ کے کم آئے ہیں。








