علیمہ خان کے 10ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی میں عدالت کا فیصلہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں علیمہ خان کے 10 ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کے پاس ریفرنس کے بغیر کسی سینیٹر کو نا اہل کرنے کا اختیار نہیں: بیرسٹر گوہر
عدالت کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی اسلام آباد اور پنجاب بھر میں ملکیتی پراپرٹی کی دوبارہ تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ اس کے علاوہ، بینک اکاؤنٹس منجمد نا کرنے پر دو بینک مینجرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا کا دفاعی ادارہ جو خصوصی جوتے سے لے کر ہائپرسونک میزائل تک تیار کرتا ہے
علیمہ خان کی عدم پیشی
علیمہ خان آج بھی پیش نہیں ہوئیں، جبکہ ملزمان حاضری کے بعد روانہ ہوگئے۔ مقدمے کے دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے 17 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: گندم کی 30 ہزار بوریاں چوری ہونے کے سکینڈل میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی ضمانت مسترد
وارنٹ گرفتاری کی تاریخ
انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو 9 مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر کے آج گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا، 5 گواہان کو طلب کیا گیا تھا۔
وکیل کا موقف
وکیل صفائی فیصل ملک کا کہنا تھا کہ علیمہ خان آج بھی پیش نہیں ہوں گی، ہم مقدمے کی دہشت گردی کی دفعہ چیلنج کر چکے ہیں۔ یہ دہشت گردی کی دفعات کا کیس ہی نہیں بنتا۔








